27

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشدبھٹی کی ہدایات پر ضلع بھر میں کسانوں اور کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی وافر فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا جا رہے ہیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشدبھٹی کی ہدایات پر ضلع بھر میں کسانوں اور کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی وافر فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا جا رہے ہیں ،اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور نے فرٹیلائزر ڈیلرز کے نمائندوں سے میٹنگ کی جس میں محکمہ زراعت کے افسران اور ریونیو سٹاف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کھاد کی سپلائی کے حوالہ سے کھادوں کی دستیابی اورسرکاری نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور نے کہا کہ کھاد ڈیلرز یوریا کھاد کی فروخت سرکاری نرخ پر یقینی بنائیں ۔کسی ڈیلرز کی جانب سے اوور چارجنگ کی گئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا گندم کی بوائی کے سیزن میں یوریا کی زیادہ سے زیادہ بکنگ کروائیں, یوریاکی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کی شکایت موصول ہونے پر ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں