22

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ جمعیت علماء اسلام کی کوششوں کے نتیجہ میں حکومت کی طرف سے سودی نظام کے حوالہ سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کے خلاف مختلف بینکوں کی طرف سے کیے گئے مقدمات واپس لینے کا اعلان انتہائی خوش آئند بات ہے ۔ اس اقدام کی زبردست تحسین کی جاتی ہے ۔ گذشتہ مہینوں سودی نظام کے خاتمہ کے لیے بنائی گئی ماہرین کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو کام مزید تیز کرنا چاہے تاکہ مستقبل قریب میں ملک سے سودی نظام معیشت کا خاتمہ کرکے غیر سودی نظام معیشت نافذ کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام پوری دنیا میں ناکام ہو رہا ہے اور ماضی میں کیمونسٹ نظام بھی ناکام ہو چکا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں سود پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام معیشت ختم کرکے غیر سودی عادلانہ اسلامی نظام معیشت نافذ کیا جائے تاکہ ملک سے جرائم بےروزگاری اور غربت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں