25

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر کی ناک کے نیچے سموگ کنٹرول کرنے کا ڈرامہ رچا کر اشتہاری مہم کی مد میں خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والے محکمہ زراعت کے بیج ریسرچ فارم میں دھان کی فصل کی باقیات کو جان بوجھ کر لگائی گئی

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر کی ناک کے نیچے سموگ کنٹرول کرنے کا ڈرامہ رچا کر اشتہاری مہم کی مد میں خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والے محکمہ زراعت کے بیج ریسرچ فارم میں دھان کی فصل کی باقیات کو جان بوجھ کر لگائی گئی آگ پر سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت ضلعی انتظامیہ کے لیے کھلا چیلنج بن گیا ۔
عوامی سماجی حلقوں نے واضح کیا ہے کہ اگر اس معاملے کی کاروائی نہیں کی جاتی ھے تو ہر دور میں مظالم کی چکی میں پسنے والے کسانوں کو حکومت وقت کے اس ناروا رویہ اختیار کرنے پر احتجاج کا پورا پورا حق حاصل ھے۔ جس پر عوامی وسماجی کاروباری شہری حلقوں نے چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ چیف سیکرٹری پنجاب ۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں