22

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرمحمد ارشدبھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرورنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں لوگوں کی شکایات و مسائل سنے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرمحمد ارشدبھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرورنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں لوگوں کی شکایات و مسائل سنے۔انہوں نے شہریوں کی مختلف نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مسائل وشکایات لے کر آنے والے سائلین کے لئے قابل رسائی رہیں اور ان کی بلاتاخیر دادرسی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ،انہوں نے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں