43

اٹھارہ ہزاری(محمد جاوید اعوان)اٹھارہ ہزاری پولیس کی کاروائی،بڑے ڈکیت گینگ کوگرفتارکرکے 12لاکھ روپےنقدی واسلحہ برآمدکرلیا،ملزمان نےتھانہ کی حدود میں عوام کا جینا دوبھر کررکھاتھا۔

اٹھارہ ہزاری(محمد جاوید اعوان)اٹھارہ ہزاری پولیس کی کاروائی،بڑے ڈکیت گینگ کوگرفتارکرکے 12لاکھ روپےنقدی واسلحہ برآمدکرلیا،ملزمان نےتھانہ کی حدود میں عوام کا جینا دوبھر کررکھاتھا۔تفصیلات کےمطابق اٹھارہ ہزاری میں گزشتہ ایک ہفتے میں چار سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام میں خوف وہراس پیداکردیاجس پر ڈی پی او جھنگ محمدراشدنے ایس ایچ اومہراخلاق نول کو اسپیشل ٹاسک دیا،مقامی افراد سےمل کرپولیس نفری نےروزانہ کی بنیادپرمختلف مقامات پرناکہ بندی شروع کی۔مددگارپرڈکیتی کی کال پرایس ایچ اونےٹیم کےہمراہ فوری کاروائی کی جس پرمتحرک ڈکیت گینگ کوگرفتارکرلیاگیا،جن سےتین پسٹل،ایک موٹرسائیکل اور 12 لاکھ سے زائدلوٹی گئی رقم برآمدکرلی گئی۔ریکارڈکےمطابق ملزمان پہلےبھی کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔عوامی حلقوں نے بڑی کامیاب کاروائی پر پولیس کی کارکردگی کوسراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں