جھنگ کے کسانوں سے حکومتی وعدے وفا نہ ھو سکے
بجلی ریٹس میں اضافے ، کھاد کی عدم دستیابی اور شوگر مل مافیا کے خلاف کسانوں کا احتجاج
جھنگ (جاوید اعوان سے) پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر مہر واجد نول کے ڈیرہ پر کسان رہنماؤں اور ممبران کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہونے پر پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ۔ میٹنگ میں تحصیل صدر رانا مشتاق احمد ، جنرل سیکرٹری افتخار احمد ساقی ، علی شیر ، رانا ابوذر اور صابر حسین امرانہ سمیت دیگر ممبران و عہدیدران موجود تھے ۔ اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر مہر واجد نول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ سمیت پورے پنجاب کے کسان آج بھی حکومتی وعدوں کے وفا ہونے کے منتظر ہیں ۔ پنجاب حکومت زرعی ٹیرف یونٹ 13 روپے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ شوگر ملز مافیا کی جانب سے بلاوجہ کوالٹی کین اور صاف ستھرے گنے کی کٹوتی بند کی جائے جبکہ مارکیٹ میں زرعی ادویات کا لیبارٹری ٹیسٹ کروا کر دو نمبر اور جعلی ادویات کی نہ صرف روک تھام کی جائے بلکہ ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ مہر واجد نول کا کہنا تھا یوریا کھاد مارکیٹ میں یا تو دستیاب نہیں یا پھر بلیک پر فروخت ہو رہی اور کسان ایک ایک بوری کیلئے زلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ مہر واجد نے مزید کہا کہ 26 دسمبر کو پورے پنجاب سے کسان اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفس MEPCO کے دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں جس میں شمولیت کیلئے جھنگ سے ہزاروں کسان ضلعی قیادت کی زیر قیادت احتجاج میں شرکت کریں گے اور مطالبات منظور نہ ہونے پر چیف آفیسر فیسکو فیصل آباد اور ایس ای جھنگ کے دفاتر کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر شہر کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے خصوصی پلان پر عملدآمد جاری ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف خشت بھٹہ جات کا وزٹ کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی ایس او پیزپر عملدآمد کا جائزہ لیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر/چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناﺅنے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں اور علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے
محمد ریان مجتبیٰ اعوان کی لاھور گرائمر سکول لاھور کینٹ میں گرائجویشن کی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ ماہ سے ہر پرائس مجسٹریٹ کو جرمانوں کا علیحدہ علیحدہ ہدف دیدیا
کمالیہ(محمد اویس علی) نواحی علاقہ چکنمبر 712 گ ب میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 3 افراد زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی سے)کمالیہ میں چوروں کا راج