52

کسی بھی صورت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم میں کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ملک احسان اللہ کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ

کسی بھی صورت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم میں کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ملک احسان اللہ کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ

جھنگ (جاوید اعوان سے) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی قسط سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک احسان اللہ کمبوہ کی زیر صدارت ریٹیلرز حضرات سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا میٹنگ میں زیڈ ایم ایچ بی ایل بینک ملک عمران حیدر اور ملک حماد نے بھی شرکت کی ریٹیلرز سے خطاب کرتے ہوئے ملک احسان اللہ کمبوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خدمت خلق کا موقع دیا ہے اسے عبادت سمجھ کر کریں قسط کی ادائیگی کے درمیان ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں خواتین کو عزت و احترام سے ان کی رقوم دیں ان کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے ضعیف اور معذور خواتین کو پہلے پیسے دئیے جائیں ان کا مذید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ان کا مذید کہنا تھا کہ ایجنٹ مافیا کا قلع قمع کریں گے غریب عورتوں کے پیسوں پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گےمیٹنگ میں ریٹیلرز نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر انھوں نے یقین دلایا کہ اگر وہ اپنا کام ایمانداری سے کریں گے تو وہ اور ان کی ٹیم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے دوسری طرف ریٹیلرز نے اپنی کمیشن بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں ان کی کمیشن نہ ہونے کے برابر ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر ان کی کمیشن بڑھا دی جائے تو کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں