24

وہاڑی (نمائندہ سٹی ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے عام انتخابات میں عمران خان ہی بھاری اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے،

وہاڑی (نمائندہ سٹی ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے عام انتخابات میں عمران خان ہی بھاری اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے،ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف وہاڑی منور سلطانہ مشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فلاحی کاموں کو ترجیح دی ،سیلاب متاثرین میں راشن اور مکانوں کی تعمیر کے لیے رقم تقسیم کی ہیں ،جتنا فلاحی کام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کیے ہیں کسی اور حکومت نے نہیں کروائے تھے ،سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف وہاڑی منور سلطانہ مشی نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی برھتی ھوئی مقبولیت نے موجودہ حکمرانوں کی رات کی نیندیں حرام کردی ہیں،ان نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے ہم سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگاتب ہی ملک مسائل کی دلدل سے باہر آئیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں