13

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ,پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز متین اصغر نے گزشتہ ہفتہ کی پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی گئی

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ,پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز متین اصغر نے گزشتہ ہفتہ کی پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی گئی۔ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خلاف ورزی پر دوکانداروں کو 11 لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے۔سخت خلاف ورزی پر 10 دوکانداروں پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور 71 دوکانداروں کو موقع پر گرفتار کروایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اوور چارجنگ پر دوکاندار کو موقع پر گرفتار کروایا جائے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کو ہر صورت دوکانوں پر واضع طور پر آویزاں کروایا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کے روزانہ کی بنیاد پر از خود دورے جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں