35

*تھانہ سٹی جھنگ نے 3 رکنی افغان نقب زن گینگ سے 15 لاکھ روپے ریکور کر کے شہریوں کے حوالے کر دئیے* *ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں شہری*

*تھانہ سٹی جھنگ نے 3 رکنی افغان نقب زن گینگ سے 15 لاکھ روپے ریکور کر کے شہریوں کے حوالے کر دئیے*
*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں شہری*
جھنگ (جاوید اعوان سے) تھانہ سٹی جھنگ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ھوئے 3 رکنی افغان نقب زن گینگ سے 15 لاکھ روپے ریکور کر کے شہریوں کے حوالے کر دئیے جس پر شہریوں نے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور تھانہ سٹی پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ تھانہ سٹی پولیس نے ہماری چوری اور ڈکیتی میں ملوث افراد کو نہ کہ کم عرصہ میں انکو گرفتار کیا بلکہ ان سے لوٹی ہوئی رقم بھی ہمارے حوالے کر دی ہے جبکہ اس موقع پر شاہد امیر لدھیانہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی احکامات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں لوگوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں