39

*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے لیڈی سب انسپکٹر رقیہ رضا کو ایس ایچ او تعینات کر دیا*

*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے لیڈی سب انسپکٹر رقیہ رضا کو ایس ایچ او تعینات کر دیا*
جھنگ (جاوید اعوان سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار خان کے ویژن اور پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے لیڈی سب انسپکٹر رقیہ رضا کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ تعینات کر دیا.ضلع جھنگ کی تاریخ میں پہلی خاتون سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ھے . لیڈی سب انسپکٹر رقیہ رضا اس سے قبل لیگل برانچ اور تھانہ موچی والا میں بطور تفتیشی آفیسر فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔ لیڈی سب انسپکٹر کی ایس ایچ او تعیناتی پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ، اس اقدام سے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا ۔خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ ایس ایچ او تعینات ہونے پر لیڈی سب انسپکٹر رقیہ رضا کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں