40

جھنگ(جاوید اعوان سے)مویشی منڈی ملہوآنہ موڑ کے ملحقہ علاقوں میں پرائیویٹ افراد کی جانب سے اپنے منڈیاں قائم کر دی گئیں اور پرچی فیس خزانہ سرکار کی بجائے منڈی مالکان کی جیبوں میں جانے لگی جبکہ دوسری جانب کروڑوں روپے فیس ادا کرنےوالے ٹھیکیدار کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے

جھنگ(جاوید اعوان سے)مویشی منڈی ملہوآنہ موڑ کے ملحقہ علاقوں میں پرائیویٹ افراد کی جانب سے اپنے منڈیاں قائم کر دی گئیں اور پرچی فیس خزانہ سرکار کی بجائے منڈی مالکان کی جیبوں میں جانے لگی جبکہ دوسری جانب کروڑوں روپے فیس ادا کرنےوالے ٹھیکیدار کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق ملہوآنہ موڑ پر سالہا سال سے مویشی منڈی لگائی جارہی ہے جس کی مقامی ٹھیکیدار نے کروڑوں روپے فیس ادا کی اور خزانہ سرکار کو فائدہ پہنچایا لیکن مقامی بااثر افراد نے اپنی ذاتی مویشی منڈیاں قائم کر رکھی ہیں جس سے نہ صرف سرکار کو لاکھوں روپے ریونیو کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے وہیں ٹھیکیدار کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹھیکیدار نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے صورتحال پر نوٹس لینے اور ناجائز منڈیاں قائم کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں نے ڈی سی جھنگ اور اعلیٰ حکام سے بھی اس سلسلے میں انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکے دار سرکاری فیس کے علاوہ کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کرتے لیکن یہ پرائیویٹ آدمی ہم سے بہت ساری مراعات کے علاوہ بھتہ بھی وصول کرتے ہیں اس سے ہماری جان چھڑائی جائے اور بیوپاریوں اور ٹھیکہ دار کو ان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں