تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
65
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں”سر سبز جھنگ” مہم پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ شہر کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کرنے اور سرسبز شادب بنانے کےلئے ہزاروں کی تعداد میں خوبصورت اور بڑے سائز کے سایہ دار پودے لگائے جا رہے ہیں
جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں”سر سبز جھنگ” مہم پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ شہر کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کرنے اور سرسبز شادب بنانے کےلئے ہزاروں کی تعداد میں خوبصورت اور بڑے سائز کے سایہ دار پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ شاہراہوں,پارکس,سرکاری عمارات و دیگر مختلف چگہوں پر پودے لگانے کا کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پی ایچ اے لاہور کی ٹیم اپنی نگرانی میں پودے لگوا رہی ہے۔انہوں نے محکمہ جنگلات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ بھی “سر سبز جھنگ” مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ دفاتر سمیت سرکاری جگہوں پر پودے لگائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طرح شہروں ،دیہاتوں ،قصبوں کو سر سبز و شادب بنا سکتے ہیں۔ شجرکاری ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے اور ہماری بقاءکے لئے ناگزیر ہے۔پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک سرسبزوشاداب نظر آئے گا۔