49

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، میونسپل کمیٹیز کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہا ھے

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ھے، میونسپل کمیٹیز کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہا ھے۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رھے ہیں۔شاہراوں,بازاروں اور مارکیٹس میں آپریشن کیا جا رہا ھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ھے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات کئے جا رھے ہیں، بازاروں اور مارکیٹوں میں صارفین کی آمدورفت کی سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے سڑکوں کے دوران دونوں اطراف لائن لگائی جا رہی ہے ، ریڑھی بان لائن کے اندر ترتیب سے ریڑھی کھڑی کریں گے۔ مسلسل خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں