جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری ھائی وے سب ڈویژن میں XEN ھائی وے ڈیپارٹمنٹ اسد شاہین کی سرپرستی میں روڈز کی مرمت کی مد میں لاکھوں کے گھپلوں کا انکشاف ھوا ھے ذرائع کہ مطابق ماہ جون 2023 میں اٹھارہ ہزاری سب ڈویژن نے ڈیڑھ دو کروڑ روپے کی سپلائی لی تھی مگر چند جگہوں پر روڈز کو پیچ لگا کر باقی سارا مال ایکس ای این ۔ایس ڈی او اور سب انجنیئر مل کر ہڑپ کر گئے ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ جھنگ خوشاب روڈ کی تعمیر میں بھی ناقص میٹریل کا دھڑلے سے استعمال ھو رھا ھے اور سب انجنیئر حضرات ایڈیشنل چارج لینے کے چکروں میں کام پر توجہ ھی نہیں دے رھے ہیں اس سے پہلے اسد شاہین ایکس ای این اور ایس ڈی او ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کو کرپشن کی بنا پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل نے سرنڈر کر دیا تھا مگر چمک اور سیاسی سفارشات کی بنا پر کمشنر کے آرڈر پر بھی عملدرآمد نہ ھو سکا سیاسی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر مواصلات اور تعمیرات پنجاب صوبائی سیکریٹری مواصلات اور تعمیرات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے اٹھارہ ہزاری سب ڈویژن میں ھونے والے کاموں کی اور سپلائی کیے گئے میٹریل کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے

