جھنگ کی تحصیل شورکوٹ اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس کی بھر مار اتائی ڈاکٹروں کے علاؤہ نان کوالیفایڈ اشخاص کی زیر سرپرستی کلینیکل لیبارٹریز بھی عروج پر ہیں شورکوٹ شہر،وریام والا، ککی نو، اور مختلف چکوک میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار ھے جس کے باعث اکثر وبیشتر علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہیں سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں نان کوالیفائیڈ اتائی ڈاکٹرز شہریوں کے ساتھ موت کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ یہ ڈاکٹرز علاج معالجے کے دوران طبی احتیاطی تدابیر سے بھی مکمل طور پر ناواقف ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض کا موجب بنتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شور کوٹ سے فوری نوٹس لینے اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ھے۔
71