7

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ، شہر کے تمام اہم پوائنٹس کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جا رہا ہے سڑکوں کے ڈیوئیڈرز کے تعمیر و مرمت کرکے خوبصورت رنگ و روغن کر دیئے گئے ہیں اسی طرح ڈیوئیڈرز کے اندر بھی صفائی کی گئی ہے جس سے ڈیوئیڈر کے اندر لگے ہوئے پودے پرکشش نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور پودوں کو روزانہ پانی دیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ پودوں اور پھولوں کی بدولت خوبصورت اور دلکش منظر پیش کر رہے ہیں ان چوکوں سے گزرنے والے ہر شخص کو لطافت اور خو شگواریت کا احساس ہو تا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پورے شہر کی گلیوں اور سڑکوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی جگہ پر کسی قسم کا کوڑا کرکٹ یا کچرا وغیر نظر نہ آئے انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور کوڑا کرکٹ کچرا وغیر ہ مخصو ص جگہوں پر پھینکیں تاکہ عملہ صفائی آسانی سے وہاں سے کوڑا کرکٹ وغیرہ اکٹھا کر سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں