کاروائی کے دوران 139 گاڑیوں کا 42٫598 لیٹر دودھ چیک کیا گیا 1٫042 لیٹر غیرمعیاری دودھ موقع پر تلف کردیا گیا اسکے علاوہ 233 ملک و ڈیری شاپس کی چیکنگ بھی کی گئی کاروائی کے دوران 21374 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا 1418 لیٹر غیر معیاری و ملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کردیا گیا مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار کے جرمانے عائد 3 ملزمان کے خلاف جعلی، غیر معیاری و ملاوٹی دودھ بیچنے/تیار کرنے پر مقدمات درج جبکہ ایک یونٹ کو اصلاحات تک بند کردیا گیا جعلی دودھ تیار کرنے میں استعمال ہونے والی مشینری, 75 کلو گرام مالٹو ڈکسٹرن پاؤڈر اور 6کلو گرام بناسپتی گھی بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ جیسے بنیادی خوراک کے اجزاء کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔ عوام الناس کو صحت بخش، معیاری اور صاف دودھ کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشس کی جائے گی

