55

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سردار تھے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سردار تھے۔جبکہ سی ای او ایجوکیشن طاہر منصور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر محمود ، ڈی او ایلیمنٹری محمد اصغر، ڈی او ایلیمنٹری رحیلہ جمیل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری، ریسکیو آفیسر بشارت حمید، لٹریسی کوآرڈینیٹر، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندگان اور اساتذہ نے شرکت کی۔شرکاءسیمینار نے خطاب کرتے ہوئے لٹریسی ڈیپارنمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شرح خواندگی کے اضافہ میں لٹریسی ڈیپارنمنٹ کا اہم کردار ہے ۔ فروغ تعلیم کے لئے محکمہ تعلیم اور لٹریسی ڈیپارنمنٹ کی معاونت سے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی عابدہ خان نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ زیر اہتمام ضلع بھر میں400 لٹریسی سکولوں میں 11900 بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔محکمہ لٹریسی کے سنٹرز میں بچیوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں ،یونیفام فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی شرح خواندگی میں اضافے کیلئے محکمہ لٹریسی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ فروغ تعلیم اور خواندگی میں اضافے کیلئے محکمہ لٹریسی کے ساتھ معاونت جاری رہے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سردارنے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ دورافتادہ دیہی علاقوں میں فروغ تعلیم کیلئے غیر رسمی سکولوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ انسا ن تعلیم کے حصول سے ہی اپنے اندر کی صلاحیتوں کو نکھا ر سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کر ام کوچاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کر دار ساز ی پر بھی خصوصی تو جہ دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی ترقی کیلئے تعلیم شرط اول ہے، تعلیم یافتہ معاشرہ ہی معاشرتی اور معاشی ترقی کرتا ہے اور وہاں پائیدار اور مستقل امن قائم رہتا ہے۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی ۔جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار نے کی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں