67

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے”اب کھیلے گا جھنگ” کے حوالہ سے سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ کی۔ اس دوران دوسرا سپورٹس میلہ جھنگ 2023 کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے”اب کھیلے گا جھنگ” کے حوالہ سے سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ کی۔ اس دوران دوسرا سپورٹس میلہ جھنگ 2023 کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس میلے کا آغاز 15 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ ایسوسی ایشن گیموں کا شیڈول دو روز میں مکمل کریں-کرکٹ بارڑ بال,ٹیپ بال,فٹبال,ٹیبل ٹینس, ہاکی,شوٹنگ والی بال, باسکٹ بال, ہینڈ بال, مارشل آرٹس, اتھلیٹکس, میراتھن ریس کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔کھلاڑیوں کیلئے پچاس لاکھ سے زائد کے انعامات رکھے جا رہے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں