63

جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے مجید امجد پارک میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی، ڈی پی اوملک طارق محبوب سمیت پاک آرمی کے افسران،سول سوسائٹی،طلباءوطالبات، اور شہدائے افواج پاکستان کی فیمیلزنے شرکت کی۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے مجید امجد پارک میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی، ڈی پی اوملک طارق محبوب سمیت پاک آرمی کے افسران،سول سوسائٹی،طلباءوطالبات، اور شہدائے افواج پاکستان کی فیمیلزنے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی نے ڈی پی او اور آرمی افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ منعقدہ تقریب میں طلباءو طالبات نے یوم دفاع کے حوالہ سے ملی نغمے پیش کئے۔اس موقع پر شہداءکی فیملیز کو ڈپٹی کمشنر,ڈی پی او اور پاک آرمی کے افسران نے تحائف دئیے۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان آرمی کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ملک میں مشکل حالات میں پاکستان آرمی کو فرنٹ لائن پر ہمیشہ دیکھا گیا۔شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم امن و امان سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک اس ملک کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔شہداءکے خون سے ہمیں وطن کا دفاع نصیب ہوا ہے۔پاک آرمی کے کرنل شیر عالم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے۔میں تمام شہداءکو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی فیملیز کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں۔صدر ڈسٹرکٹ بار نے کہا کہ ہم سب اپنے بلند حوصلوں کے ساتھ وطن کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔مجید امجد پارک سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں