41

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں “اب گاؤں چمکیں گے” مہم کامیابی سے جاری ہے۔ضلع کی تمام دیہی یونین کونسلز میں صفائی مہم پر کام جاری ہے۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں “اب گاؤں چمکیں گے” مہم کامیابی سے جاری ہے۔ضلع کی تمام دیہی یونین کونسلز میں صفائی مہم پر کام جاری ہے۔صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر لوڈر رکشوں کی مدد سے کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع کونسل کے افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنرز ”اب گاﺅں چمکیں گے”مہم پر عمل درآمدکے حوالہ سے تمام یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈورجاکر کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ گاﺅں اور دیہاتو ںمیں صفائی کرنے والے سینٹری سٹاف کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں صفائی عملہ کی حاضری کو چیک کرنے سمیت صفائی کے حوالہ سے ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر دیئے گئے ٹارگٹس کومقررہ وقت میں مکمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں