53

*جھنگ(جاوید اعوان سے) RHC کوٹ شاکر میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کی حاضریاں کون لگاتا ھے حاضری رجسٹر کی فرانزک رپورٹ کروائی جائے عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) RHC کوٹ شاکر میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کی حاضریاں کون لگاتا ھے حاضری رجسٹر کی فرانزک رپورٹ کروائی جائے عوامی مطالبہ*
ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں RHC کوٹ شاکر میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کی حاضریاں کون لگاتا ھے حاضری رجسٹر کی فرانزک رپورٹ کروائی جائے عوامی مطالبہ* تفصیلات کے مطابق RHC کوٹ شاکر دور دور دراز علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں پر کوئی انسپیکشن ٹیم بھی نہیں جاتی ہے جس کی وجہ سے اس سینٹر کا حملہ اکثر غیر حاضر رہتا ہے خاص طور پر لیڈی ڈاکٹرز تو بالکل اس سینٹر پر نہیں جاتی ہیں اور نہ جانے کون غیر حاضر رہنے والے سٹاف کی حاضریاں لگاتا ہے ذرائع کے مطابق رجسٹر پر سب لوگ حاضر ہوتے ہیں مگر سینٹر میں کوئی نظر نہیں اتا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لمبا سفر طے کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 18 ہزاری میں مریضوں کو علاج کے لیے لے جانا پڑتا ہے ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ یہاں پر تعینات ڈاکٹرز نے اپنے ذاتی کلینکس بنائے ہوئے ہیں جن پر وہ ڈیوٹی ٹائم میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد عبداللہ خرم نیازی ڈپٹی کمشنر جھنگ چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل اٹھارہ ہزاری سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں اعلی سطح انکوائری کروائی جائے اور اس غیر قانونی کام میں ملوث تمام افسروں اور اہلکاروں کو سزا واقعہ قرار دیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں