اس میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تنظیم کی کامیابی کے لیے بڑے عہدوں کی عزت اور احترام بہت ضروری ہے.
صدر کی کسی بھی بات پر اختلاف نہ کیا جائے اور صدر جو بھی احکامات جاری کرے تمام اراکین اورذمہ دار ان پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے.
اس غیر رسمی اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ آئندہ تمام میٹنگز کا ایجنڈا پہلے سے سب کو بتایا جائے گا. تمام میٹنگز کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوگا
تمام اراکین نے مزید اراکین شامل کرنے پر زور دیا.
صدر ملک محمد ابو بكر اعوان نے تمام اراکین کی جانب سے پرتکلف اور شاندار دعوت پر حاجی محمود اعوان کا شکریہ ادا کیا.

