تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
41
شیئر کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے چارج سنبھالنے کے بعد مختلف ریونیو برانچز کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے برانچوں میں انتظامات کا جائزہ لیا اور انچارج سے بریفنگ لی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے چارج سنبھالنے کے بعد مختلف ریونیو برانچز کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے برانچوں میں انتظامات کا جائزہ لیا اور انچارج سے بریفنگ لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے شہریوں سے عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ریونیو برانچز کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور پبلک سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہا کہ کسی شہری کا کیس التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔۔ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری اور شفافیت پر ہرگز کمپرومائز نہیں ہو گا۔سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔۔