تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
25
شیئر کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں عوام کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں عوام کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صارفین کو بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں شامل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بجلی چوروں کی نشاندہی کے لیے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم میں قائم خصوصی ہیلپ لائن نمبر 1718 متعارف کروادیا گیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین بجلی چوری کرنے والوں کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر 1718 پر دے سکتے ہیں۔ایکسین واپڈا کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کی مشترکہ کاروائیوں کے دوران 24بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کروایا جار ہا ہے اور ان ملزمان کو 17لاکھ 48ہزار 5سو روپے کے بھاری جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام قومی مقصد ہے بجلی چوری کا بوجھ عام صارف کو اٹھانا پڑتا ہے۔ شہری بجلی چوری کے خلاف قومی مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی شہریوں سے اپیل ہے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو دوسرں کے لیے عبرت بنائیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔