70

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام، تمام تحصیلوں میں سرکاری زمین قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کروائی جا رہی ہے۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام، تمام تحصیلوں میں سرکاری زمین قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کروائی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں شفافیت اور میرٹ پر نیلامی کا عمل کروا رہے ہیں۔گزشتہ سالوں سے فی ایکڑ نیلامی ریٹ بھی بڑھایا گیا ہے۔گاوں اور موضع جات میں نیلامی کے حوالے سے لوگوں کو ریونیو سٹاف,نمبرار,چوکیدار اور اعلانات کروا کے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے چک 501 ج ب میں سرکاری زمین کی نیلامی کی ۔ اس موقع پر پٹواری، گرداور اورنمبردار بھی موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں