66

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ زراعت ،کھاد ڈیلرز سمیت کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندے موجود تھے

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ زراعت ،کھاد ڈیلرز سمیت کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں کاشتکاروں کو کھاد کی سرکاری نرخوں پر فراہمی بارے آگاہ کیا گیا۔جس پرڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی، و دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں کھاد کی اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ضلع میں کھاد کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کھاد ڈیلرز کھادوں کو سرکاری ریٹس پر فروخت کریں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت سے متعلق مسائل بارے فرداً فرداًمعلومات حاصل کیں اور موقع پر ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں