36

جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل شور کوٹ میں عاصم عظیم اور امیتاز حسین ایک ھی موضع میں دو پٹواری تعینات

جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل شور کوٹ میں عاصم عظیم اور امیتاز حسین ایک ھی موضع میں دو پٹواری تعینات

جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں ایک ھی سرکل میں دو پٹواری تعینات
تفصيلات کے مطابق پٹوار سرکل موضع خاکی لکھی میں منشی عاصم عظیم بٹ جو D.M.M پر انتقال کر رہا ھے اور امتياز حسین پٹواری پٹوار سرکل کی جو پیشی ہاۓ و تعميلات سرکار کا کام سر انجام دیتا ھے ۔پٹوار سرکل موضع خاکی لکھی کے تقریبا ایک ماہ سےحلقہ کی عوام فرد ملکیت خسرہ گرداوی لینے کیلۓ در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ھے جو حلقہ کا موجودہ پٹواری ہے اس کے پاس ریکارڈ موجود نہ ھے لیکن انتقالات D.M.M پر کر رہا ھے اور اپنا خرچہ بنا رہا ھے عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوۓ احتجاج کیا ہے کہ ایک پٹواری انتقالات کیلٸے موجود ہوتا ہے لیکن فرد ملکیت کیلٸے کہتا ہے کہ ریکارڈ موجود نہ ھے اور دوسرا پٹواری عدالت ہاۓ و پیشی ہاۓ تعمیلات سرکار کا کام کرتا ہے پٹوار سرکل خاکی لکھی کی عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا ہے کہ موضع خاکی لکھی کی عوام ایک ماہ سے ذلیل و خوار ہو رہی ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں