54

جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں فلاحی تنظیم سیو ہمیونٹی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں شجرکاری کی گئی

جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں فلاحی تنظیم سیو ہمیونٹی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں شجرکاری کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر عبدالجبار ،جنرل سیکرٹری پنجاب آرچر ی ایسوسی ایشن امان اللہ شان ،نائب صدر آرچری ایسوسی ایشن جھنگ وسیم الدین انصاری اور سینئر صحافی علی عباس نے صدر سیو ہمیونٹی فاؤنڈیشن طلحہ آصف کے ہمراہ خاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔صدر سیو ہمیونٹی فاؤنڈیشن طلحہ آصف کاکہنا تھا کہ ماحول کو بہتر بنانے کےلیے درخت انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں ، ہمیں چاہئے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو ضیاع ہونے سے بچائیں اور جہاں تک ہو درختوں کی حفاظت کریں تاکہ فضا صاف رہے جس سے ہر ذی روح مستفید ہوتا ہے اور درخت لگانا سنت نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم بھی ہے۔طلحہ آصف نے بتایا کہ وہ پانچ ہزار پودے لگا چکے ہیں اور مزید 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر سیو ہیومنٹی فاؤنڈیشن جھنگ کی ٹیم بھی موجود تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں