35

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ سید کرار حسین کے حکم پر ٹوبہ پولیس کا فیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ سے)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ سید کرار حسین کے حکم پر ٹوبہ پولیس کا فیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین کے احکامات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں ٹوبہ پولیس کی فیسکو سے بھرپور معاونت جاری ہے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ٹوبہ پولیس نے گزشتہ7روز میں ضلع بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 77بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیموں کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔فیسکو کی طرف سے موصول شدہ استغاثہ جات پر فوری مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کے سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ فیسکو تنصیبات کی حفاظت کے لیے پولیس کا ہمہ وقت گشت بھی جاری ہے تمام سرکل افسران بجلی چوری کے مقدمات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں