43

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کھاد ڈیلرز،کسان راہنماوں ،محکمہ زراعت کے افسران اور فرٹیلائز کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کھاد ڈیلرز،کسان راہنماوں ،محکمہ زراعت کے افسران اور فرٹیلائز کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فرٹیلائز کمپنیوں کے نمائندوں نے کھاد کی سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر کسان راہمناوں نے کھاد کی سپلائی کو تیز کرنے کی درخواست کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ زراعت افسران کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنوائیں۔کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں