79

جھنگ(جاوید اعوان سے) فیصل آباد بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں چناب کالج جھنگ کی شاندار کارکردگی460 میں سے437 طلبااور401 میں سے396 طالبات کامیاب،283 نے اے پلس حاصل کیا.تمام طلباوطالبات میں حمزہ سلیمی نے پہلی، خبیب سلیمی نے دوسری، کلیم اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جھنگ(جاوید اعوان سے)
فیصل آباد بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں چناب کالج جھنگ کی شاندار کارکردگی460 میں سے437 طلبااور401 میں سے396 طالبات کامیاب،283 نے اے پلس حاصل کیا.تمام طلباوطالبات میں حمزہ سلیمی نے پہلی، خبیب سلیمی نے دوسری، کلیم اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے بدھ کے روز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو(سیکنڈ ایئر/بارہویں جماعت)وکمپوزٹ کے پہلے سالانہ امتحان2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں شاندار تعلیمی روایات کے حامل ادارے چناب کالج جھنگ کے طلباو طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا جبکہ کالج کے460 میں سے437 طلبااور401 میں سے 396طالبات کامیاب ہوئیں نیز ان میں سے101 طلبانے اے پلس اور 99 نے اے گریڈجبکہ 283 طالبات نے اے پلس اور225 نے اے گریڈ حاصل کیا۔علاوہ ازیں تمام طلباوطالبات میں محمد حمزہ سلیمی رول نمبر428754 نے 1039 نمبروں کے ساتھ پہلی،اس کے دوسرے بھائی محمدخبیب سلیمی رول نمبر428756 نے1036 نمبروں کے ساتھ دوسری، کلیم اللہ رول نمبر428702 نے1033 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دانیال یاسین بھٹی رول نمبر428703 نے 1032 نمبر لیکر چوتھی پوزیشن اور سحرش فاطمہ رول نمبر 413379 نے 1030 نمبروں کے ساتھ پانچویں پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔ڈپٹی کمشنر وچیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی زیرسرپرستی اور لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی پرنسپل چناب کالج جھنگ کی سربراہی میں رخشندہ و تابندہ روایات کے حامل چناب کالج جھنگ کے طلبا کی کامیابی کا تناسب 95 فیصد اور جی پی اے 2.46 جبکہ طالبات کی کامیابی کا تناسب 98.75 فیصد اور جی پی اے 3.19 رہی۔ مجموعی طور پر کالج کے 861 طلباوطالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 833 پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 96.75 فیصد اور جی پی اے3.08 رہا۔ چناب کالج جھنگ کے مذکورہ طلباوطالبات میں سے کل 283 نے اے پلس،225 نے اے گریڈ، 203 نے بی،105 نے سی اور17 نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔محمد حمزہ سلیمی، محمد خبیب سلیمی اور کلیم اللہ سمیت دیگر پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات نے اپنی کامیابی کو اللہ کی خاص کرم نوازی اور اپنے اساتذہ کی محنت سمیت اپنے والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیاہے۔
###

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں