*جھنگ۔ XEN محکمہ انہار نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کو ھوا میں اڑا دیا. شہری کی طرف سے دی گئی انفارمیشن لینے کی درخواست کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا*
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے شہری نے ایکس ای این محکمہ انہار کینال ڈویژن جھنگ کو حاجی نواز اینڈ سنز فرم کو کی گئی پیمنٹس کا ریکارڈ لینے کے لیے ایکس ای این کو خط لکھا تھا مگر ایکس ای این ٹس سے مس نہ ھوا جبکہ یاد دھانی کے دو خط بھی لکھے مگر کوئی اثر نہ ھوا جس سے معلوم ھو رھا ھے کہ موصوف بھی اس کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کر رھے ہیں اور اپنے کرپٹ ماتحتوں کو مکمل تحفظ دے رھے ہیں شہری نے اب چیف کمشنر پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ھے

