فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد اعوان برادری اور علاقہ کے معززین سے بات کرتے ہوئے ملک محمد ابوبکر اعوان نے کہا کہ بےگناہ کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں. آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن ہر وقت اپنے اعوان بھائیوں کی مدد اور بھلائی کے لیے تیار ہے.
مرکزی چیئرمین ڈی آئی جی پولیس اور ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ میں ہیں.
آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن سرگودھا کے ملک عبدالقادر شہزاد نے کہا کہ اس جوان کے بےہیمانہ قتل کا درد ہر اعوان نے اپنے سینے میں محسوس کیا ہے.
آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر ملک محمد ابوبکر اعوان کے ساتھ سینئر نائب صدر ملک زاہد عباس ناصر. معاون خاص ملک نذیر احمد. سینئر ممبر ملک علی عمران. ملک عنایت. ملک علی عباس. سیکرٹری فنانس ملک کلیم الله. ملک ذیشان ابوبکر اور ملک حسنین نہنگ پہنچے. بعد ازاں آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن کی ٹیم پولیس اسٹیشن پہنچی. ایس ایچ او نےملاقات میں کیس پر پیش رفت کے متعلق بتایا. جس پر آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن جھنگ کی طرف سے اظہار اطمینان کیا گیا.

