34

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سید سبطین علی شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سالانہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے لیے مضبوط ترین امیدوار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سید سبطین علی شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سالانہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے لیے مضبوط ترین امیدوار*
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سالانہ انتخابات سال 2024 کے لیے سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس سلسلہ میں سید نجف علی زیدی ایڈووکیٹ کی جانب سے سید سبطین علی شاہ اور جھنگ بار کےدیگر وکلاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
سید سبطین علی شاہ جھنگ بار کے سینئر وکیل ہیں اور اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے اہم مقام رکھتے ہیں۔ وکلاء کمیونٹی کی طرف سے سید سبطین علی شاہ کو انتخابات برائے 2024 میں جنرل سیکریٹری کے لیے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
رائے سمیع اللہ بھٹی ایڈووکیٹ، سید وزیر علی شاہ ایڈووکیٹ، صفدر شاہ نقوی ایڈووکیٹ، عابد حسین ترمزی ایڈووکیٹ، اشتیاق خان بلوچ ایڈووکیٹ,ملا خان حیدری ایڈووکیٹ، نجف زیدی ایڈووکیٹ ، خالق داد آفتاب رجوکہ ایڈووکیٹ ، عمران حیدر خان ایڈووکیٹ و دیگر معززین جھنگ بار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سبطین علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا ایک شاہ صاحب ایک پروفیشنل وکیل ہیں اور ان کی نمائندگی میں وکلاء کے بنیادی حقوق کا تحفظ بہتر انداز میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں