29

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ برائے خصوصی افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سید شہباب عالم بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ھوا

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ برائے خصوصی افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سید شہباب عالم بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ھوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر غلام یاسین بھٹی، میڈیکل سوشل آفیسر فضل عباس ،مہر محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن جھنگ ،TEVTA سے سبطین رضاخان ،سوشل نیڈ آفیسر محمد فاروق سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ بورڈ میں 56 مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں 38 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو سپشل پرسن قرار دیا گیااور 18 افراد کے کیسز مختلف سیشلسٹس کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے ۔ڈاکٹر سید شہباب عالم بخاری نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کےلیے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی اور روز گار کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں