45

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024 کے لیے انتخابی جوڑ توڑ کا عمل شروع ھو گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024 کے لیے انتخابی جوڑ توڑ کا عمل شروع ھو گیا*
جھنگ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے باقائدہ انتخابی کمپین اور جوڑ توڑ کا عمل شروع ھو گیا گزشتہ روز سید سبطین علی شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے وکلا برادری کے لیے ایک بہترین اور پُرتکلف ظُہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بار کے تمام وکلا نے بھرپور شرکت کی سینئر ایڈوکیٹ سید وزیرعلی شاہ مہر ملا خان نول ایڈوکیٹ نجف زیدی ایڈوکیٹ اور عمران حیدر ایڈوکیٹ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سید سبطین علی شاہ ایک سینئر اور مکمل پروفیشنل وکیل ہیں جو کہ اپنی منفرد شخصیت ھونے کی وجہ سے وُکلا برادی میں بڑا ممتاز اور اہم مقام رکھتے ہیں اور وہ اس سال کے بار کے الیکشن کے لیے بطور جنرل سیکریٹری سب سے زیادہ موزں اور مضبوط اُمیدوار ہیں اور انشااللہ ان کی نمایندگی میں وکلا برادری کا تحفظ بھرپور انداز میں کیا جائے گا اس لیے اس سال تمام وکلا برادی سید سبطین علی شاہ کی بھرپور حمایت کرے گی اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ بار کے کئی اور سینئر اور معزز ممبران نے بھی سید سبطین علی شاہ کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں