*جھنگ.شہری کی طرف سے کرپشن بارے سیکریٹری ایریگیشن پنجاب کو دی گئی درخواست انکوائری کے لیے مارک ھونے کے بعد SE لوئر چناب کینال ویسٹ سرکل فیصل اباد نے دبا لی کیونکہ وہ خود بھی کارخیر میں ملوث ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ذرائع* تفصیلات کے مطابق شہری نے سیکریٹری ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ایکسین کینال ڈویژن جھنگ اور اس کے عملے کی کرپشن بارے انکوائری کے لیے درخواست دی تھی سیکریٹری ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وہ درخواست چیف انجینئر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد زون کو انکوائری کے لیے بھیج دی چیف انجینئر اریگیشن زون فیصل اباد نے وہ درخواست SE لوئر چناب کینال ویسٹ سرکل فیصل آباد کو انکوائری کے لیے مارک کر دی مگر موصوف نے تا حال وہ درخواست اپنے پاس دبا کر رکھی ہوئی ہے کیونکہ موصوف بھی اس کرپشن میں برابر کے شریک ہیں اس لیے ایکسین جھنگ اور عملے کو بچانے کے لیے درخواست دبا کر بیٹھے ہیں شہری نے چیف انجینئر فیصل اباد زون فیصل اباد سے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ موصوف چھٹی پر ہیں جب SE فیصل اباد کے دفتر رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ موصوف بھی دورے پر گئے ہوئے ہیں شہری نے بذریعہ میڈیا نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی۔ چیف سیکرٹری پنجاب ۔صوبائی وزیر انہار پنجاب ۔صوبائی سیکرٹری محکمہ انہار پنجاب ۔کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر چند عبداللہ خرم نیازی سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے

