43

*جھنگ (جاوید اعوان سے) علی احمد خان ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و معروف فزیشن ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے گزشتہ روز ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز میں گرم ملبوسات تقسیم کئے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) علی احمد خان ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و معروف فزیشن ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے گزشتہ روز ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز میں گرم ملبوسات تقسیم کئے*۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا تما م سٹاف ان کے بچوں ، بھائیوں اور بزرگوں جیسا ہے جو دن رات انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرتے ہیں لہذا ان کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے سٹاف کی ضروریات اور مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان کے دست و بازو بنیں۔ ا نہوں نے کہا کہ سردی کے اس شدید موسم میں ہسپتال کے گارڈزجس طرح سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر گرم ملبوسات حاصل کرنے والے سیکورٹی گارڈز نے ہسپتال انتظامیہ خصوصاََ ڈاکٹر سہیل فاروق ملک اور ایڈمن آفیسر فاروق احمد ملک کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں