111

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ شہر میں آوارہ کتوں کا راج*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ شہر میں آوارہ کتوں کا راج*
جھنگ شہر بھر میں آوارہ کتوں کا راج انسانی جانوں کو نوچنے لگ گئے جھنگ کے پوش علاقے سول لائنز میں رہائش پذیر 2 سالہ معصوم بچی ننھی پری میراب فاطمہ کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا بچی معمول کے مطابق گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ تقریبا 5سے6آوارہ کتوں نے معصوم بچی پہ حملہ کردیا معصوم بچی کو گھسیٹتے رہے اور کاٹتے رہے بچی کے جسم کا کوئی حصہ بھی کتوں نے نہیں چھوڑا سر کمر اورٹانگ سے گوشت بھی اتار لیا گیا بچی کو تشویشناک حالت میں جھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لایا گیا تو ہسپتال والوں نے شدید زخمی معصومہ کو الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا ابھی تک بچی کی حالت بہت ہی تشویشناک بتائی جارہی ہے اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ھے کہ ان آوارہ کتوں کا کوئی سدباب کیا جائے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں