46

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ پولیس میں بھرتی کے حوالے سے انٹرویو کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ھے*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ پولیس میں بھرتی کے حوالے سے انٹرویو کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ھے*۔ تفصیلات کے مطابق ٹوٹل 213 امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال کی گئی جن میں سے 71 آسامیوں پر امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ 36 میل کانسیٹبلان کو اوپن میرٹ پر، جبکہ7 لیڈی کانسٹیبلان کو 15 فیصد کوٹہ پر منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2 کانسیٹبلان اقلیتی کوٹہ میں جبکہ 3 کانسٹیبلان ریٹائرڈ آرمی کوٹہ میں منتخب ھوئے۔ 4 ڈرائیور کانسٹیبل،17 میل ٹریفک اسسٹنٹ اوپن میرٹ پر جبکہ 1 فی میل ٹریفک اسسٹنٹ اور 1 ٹریفک اسسٹنٹ کو اقلیتی کوٹہ میں منتخب کیا گیا ھے۔ آئی جی پنجاب کے سٹینڈنگ آرڈرز کی روشنی میں 7 امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ بھی جاری کی گئی ھے۔کامیاب امیدواروں کو میڈیکل ٹیسٹ اور مزید ویری فیکیشن کیلئے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں