28

*جھنگ(جاوید اعوان سے)شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر اور جعفر رضا شاہ منشی پٹواری حلقہ موضع چک گھمنانہ کا گٹھ جوڑ ۔ سرکاری رقبہ پر قبضہ کروانے میں سہولت کار ایسے عناصر کے خلاف ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر اور جعفر رضا شاہ منشی پٹواری حلقہ موضع چک گھمنانہ کا گٹھ جوڑ ۔ سرکاری رقبہ پر قبضہ کروانے میں سہولت کار ایسے عناصر کے خلاف ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*جھنگ میں شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر اور جعفر رضا شاہ منشی پٹواری حلقہ موضع چک گھمنانہ کا گٹھ جوڑ ۔ سرکاری رقبہ پر قبضہ کروانے میں سہولت کار ایسے عناصر کے خلاف ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے میڈیا نے نشاندھی کی تھی کہ شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر موجودہ غیر قانونی اور غیر آئینی پی اے ٹو چیئرمین ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ نے سرکاری رقبے پر ناجائز قبضہ کیا ھوا ھے اب ذرائع یہ بتا رھے ہیں کہ اس کار خیر میں جعفر رضا شاہ منشی پٹواری حلقہ موضع گھمنانہ نے سہولت کار کی ڈیوٹی دی ھے اور شہباز خان تبسم کو نوازا ھے ذرائع مزید بھی بتا رھے ہیں کہ اس نے ایسے بہت سے ناجائز قبضے موضع چک گھمنانہ میں کروائے ھوئے ہیں جن کی مالیت لاکھوں نہیں کروڑوں روپوں میں ھے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ھے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب ممبر ریونیو بورڈ پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ابوبکر سے مطالبہ کیا ھے کہ شہباز خان تبسم سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ کے اس ناجائز قبضہ کو واگزار کروایا جائے اور جعفر رضا شاہ منشی پٹواری حلقہ موضع چک گھمنانہ کو فوری طور پر پٹواری کے دفتر سے ہٹایا جائے اور اس سے حلقے کا ریکارڈ واپس کروایا جائے اور ان دونوں کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں