22

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں لیڈی پولیس اپنی ڈیوٹی سے غائب لیڈی پولیس چوکی تھانہ بازار کہیں بھی ڈیوٹی کرتے دکھائی نہیں دیتی ہیں ڈی پی او جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں لیڈی پولیس اپنی ڈیوٹی سے غائب لیڈی پولیس چوکی تھانہ بازار کہیں بھی ڈیوٹی کرتے دکھائی نہیں دیتی ہیں ڈی پی او جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ* تفصیلات کے مطابق جھنگ میں چند دن پہلے لیڈی پولیس ڈیوٹی کرتے دکھائی دی تو سوشل میڈیا پر شور برپا کر دیا گیا کہ لیڈی پولیس اپنی ڈیوٹی نبھا رہی ھے لیکن ان چند دنوں کے علاوہ پورا سال لیڈی پولیس ضلع جھنگ کی نہ تو کسی چوکی تھانہ میں یا پھر کسی اور جگہ ڈیوٹی کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ھے ذرائع کے مطابق لیڈی پولیس یا تو اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہی ہیں یا تو پھر بیرون شہر میں رہ کر اپنی تنخواہ لے رہی ہیں حالانکہ لیڈی پولیس جب محکمہ پولیس میں بھرتی کی جاتی ہیں تو مرد پولیس اور زنانہ پولیس کے فارم ایک جیسے ہوتے ہیں اور قانون بھی دونوں کے لئے برابر ہوتے ہیں لیکن ضلع جھنگ میں یہاں یہاں مردانہ پولیس ڈیوٹی کرتے دکھائی دیتے ہیں کبھی لیڈی پولیس ایسے اپنی ڈیوٹی کرتے دکھائی نہیں دیتی ہیں بازار ہو یا مارکیٹ دن ہو یا رات لیڈی پولیس کہیں اور کسی وقت اپنی ڈیوٹی کرتے شہر میں دکھائی نہیں دیتی ہیں سابق ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک نے اپنی تعیناتی کے دوران تمام لیڈی پولیس کو طلب کر لیا تھا اور انکی باقاعدہ خود حاضری چیک کرتے تھے لیکن انکے تبادلہ کے بعد جھنگ سے لیڈی پولیس ایسے غائب ہو چکی جیسے دودھ میں سے بال غائب عوامی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ھے کہ ضلع جھنگ کی تمام لیڈی پولیس کو طلب کرکے انکی ڈیوٹی لگائیں جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر انکی حاضری کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں