27

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ اپریل میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ اپریل میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا*۔ 115 اشتہاری مجرمان ، 39 عدالتی مفروران جبکہ 10 چور و ڈکیت گینگز کے 31 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ماہ اپریل میں بجلی چوروں کے خلاف 68 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ اپریل میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا۔ 115 اشتہاری مجرمان ، 39 عدالتی مفروران جبکہ 10 چور و ڈکیت گینگز کے 31 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ماہ اپریل میں بجلی چوروں کے خلاف 68 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف 64 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 5 کلو گرام سے زائد ہیروئن ، 23 کلو گرام چرس ، 600 گرام آئس ، 3680 کلو گرام بھنگ/پوست ، 581 لیٹر شراب ، 130 لیٹر لہن جبکہ 02 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف 64 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان سے 04 رائفل ،03 بندوق ، 03 رپیٹر ، 53 پسٹل ، 02 کاربین جبکہ 182 کارتوس برآمد کئے گئے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس کا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلع بھر میں ناکہ جات پر مؤثر چیکنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کی جا رہی ہے ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں