52

*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *وزیراعلی پنجاب اور آئی جی کے احکامات پر جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)*
*وزیراعلی پنجاب اور آئی جی کے احکامات پر جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری* سب انسپکٹر مبشر احمد نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ھوئے منشیات فروش وقاص علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، منشیات فروش کے قبضہ سے رکشے پر لدی 65 بوتلیں شراب برآمد ، مقدمہ درج کرکےمنشیات اور رکشہ قبضہ میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور آئی جی کے احکامات پر جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ سب انسپکٹر مبشر احمد نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقاص علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، منشیات فروش کے قبضہ سے رکشے پر لدی 65 بوتلیں شراب برآمد ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ ملزم بھاری مقدار میں شراب کسی فنکشن پر لے کر جا رہا تھا ۔ مبشر احمد اور اے وی ایل ایس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور منشیات فروش ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن اور منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ھے ، شہری اس برائی کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں