36

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ قادر پور نے مقتول سلمان علی کے قتل میں ملوث ملزم عزیزخان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا* ۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ قادر پور نے مقتول سلمان علی کے قتل میں ملوث ملزم عزیزخان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا* ۔ گرفتار ملزم مقتول پر دوستی کیلئے دباؤ ڈالتا تھا ، انکار پر پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران کو متاثرہ فیملی کو مکمل انصاف کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 12 مئی کی شب موضع نواں ٹھٹھہ منڈی شاہ جیونہ میں سلمان علی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ ملزم عزیزخان نے مقتول سلمان علی پر پسٹل سے فائر کئے جو شدید مضروب ھو کر ہسپتال جاتے ھوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے واقعہ کو فوری نوٹس لیتے ھوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اسلم اور ایس ایچ او تھانہ قادرپور کو ملزم کی فوری گرفتاری کے حوالے سے احکامات جا ری کئے ۔ پولیس تھانہ قادر پور نے چند گھنٹوں میں قاتل عزیز خان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا ، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔گرفتار ملزم مقتول پر دوستی کیلئے دباؤ ڈالتا تھا انکار پر پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کو مکمل انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں