34

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ ہائی سکول آدھیوال میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ ہائی سکول آدھیوال میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا* انہوں نےامتحانی سینٹر پر انتظامات و شفافیت کا جائزہ لیا۔ طلباءکی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا بھی جائزہ لیااور امتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دینے اور نقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ھے۔طلباءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ امتحانی مرکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں