36

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے تحصیل 18 ہزاری کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کھلی کچہری لگائی ۔کھلی کچہری میں شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل کو فرداً فرداً سنا گیا*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے تحصیل 18 ہزاری کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کھلی کچہری لگائی ۔کھلی کچہری میں شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل کو فرداً فرداً سنا گیا*۔اس موقع پر ضلعی محکموں کے سربراہان بھی کھلی کچہری میں موجود تھے.ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد موقع پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں۔میڈیا اور شہریوں نے تحصیل میں جن مسائل کی نشان دہی کی ہے ان کے مشکور ہیں اور ان مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں