58

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے (چار پیارے) نیوٹریشن سپروائزروں نے سارا دفتر یرغمال بنایا ھوا ھے ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے (چار پیارے) نیوٹریشن سپروائزروں نے سارا دفتر یرغمال بنایا ھوا ھے ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ذرائع*
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے (چار پیارے) نیوٹریشن سپروائزروں نے سارا دفتر یرغمال بنایا ھوا ھے ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر میں کلرکس کو کھڈے لائن لگا کر چارمنگ چارج مختلف نیوٹریشن سپروائزروں کو دیا ھوا ھے اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد شہزاد کا کہنا ھے کہ یہ کام ان کے بغیر کوئی اور بندہ کر ھی نہیں سکتا ھے ان میں نصر اللہ مگھیانہ۔ محمد وریام کلیار ۔توکل۔ فرح حبیب شامل ہیں یاد رھے کہ چاروں کی ڈیوٹیاں یونین کونسلز میں لگی ھوئی ہیں اور یہ لوگ کبھی اپنی اپنی ڈیوٹی کی جگہ پر گئے ھی نہیں ہیں مگر وھاں کی پراگریس مسلسل جا رھے ھے اور سب اچھا کی رپورٹس ھوتی ہیں حالانکہ یہ سب اچھا کی رپورٹس بوگس جعلی اور دو نمبر ھوتی ہیں جب ان سے موقف لیا گیا تو ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ھم تو افسران کے کہنے پر ھی یہ ڈیوٹی کر رھے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے توجہ دینے کی اپیل کی ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں